🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وتر آخر میں پڑھنا چاہیے یہ نہیں ہونا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وتر آخر میں پڑھنا چاہیے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ رات کو وتر پڑھ کر سو جائے،
یا اٹھ کر وتر پڑھ لے۔
پھر دوگانہ نماز پڑھنا شروع کر دے،
لیکن یہ اس کے لیے ہے جس کا تہجد کی نماز پڑھنا معمول ہو،
رہا وہ انسان جس کا تہجد پڑھنا معمول نہیں ہے کسی دن جاگ آ گئی تو اس نے چاہا کہ چلو جاگ تو آ ہی گئی ہے نماز پڑھ لیں تو ایسا انسان اگرچہ سونے سے پہلے وتر پڑھ چکا ہے وہ نماز پڑھ سکتا ہے۔
اب اس کو آخر میں دوبارہ وتر پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگرچہ بعض صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین سے یہ بھی ثابت ہے کہ وہ پہلے ایک رکعت کو اس نیت سے پڑھ لے کہ سونے سے پہلے پڑھا وتر،
دوگانہ ہو جائے۔
پھر نماز دو،
دو رکعت پڑھتا رہے اورآخر میں ایک وتر پڑھ لے مگر صحابی کا عمل ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا کرنا ثابت نہیں۔
اس حدیث کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر اس نے نماز کےآخر میں وتر پڑھ لیا ہے تو اب وہ دو رکعت نہیں پڑھ سکتا۔
کیونکہ وتر کے بعد دو رکعت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اگرچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر پڑھتے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ثواب میں بیٹھنے کی صورت میں یعنی کمی واقع نہیں ہوتی اورہمیں اٹھ کر پڑھنا چاہیے کیونکہ ہمارے بیٹھنے سے اجر میں کمی واقع ہوتی ہے۔
نیز یہ فعل کبھی کبھار ہونا چاہیے۔
اس کو معمول نہیں بنانا چاہیے اور بعض حضرات کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا اور اتباع کے نقطہ نظر سے بیٹھ کر دو رکعت پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1751