🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ہر رات میں ایک گھڑی یقینی ہے۔ جس میں مسلمان انسان کی ہر نیک اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ہر رات میں ایک گھڑی یقینی ہے۔
جس میں مسلمان انسان کی ہر نیک اور جائز دعا قبول ہوتی ہے لیکن اس گھڑی کا تعین کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے لیکن اگلے باب کی روایات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ گھڑی رات کے آخری تہائی حصے میں ہے اس لیے انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ رات کے آخری تہائی حصہ میں اٹھے اور اللہ تعالیٰ سے دین ودنیا کی خیر کا سوال کرے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1771