🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «أُتِيَ» فعل مجہول ہے جس کی نسبت مفعول کی طرف ہوتی ہے۔ «مُدٍّ» ”میم“ کے ضمہ...
لغوی تشریح:
«أُتِيَ» فعل مجہول ہے جس کی نسبت مفعول کی طرف ہوتی ہے۔
«مُدٍّ» ”میم“ کے ضمہ اور ”دال“ کی تشدید کے ساتھ ہے۔ اور یہ پانی کا پیمانہ ہے جس میں ایک رطل اور تہائی رطل پانی سماتا ہے۔ یہ آج کل کی اصطلاح میں آٹھ سو ملی لیٹر بنتا ہے۔
«يَدْلُك» ملتے ہوئے دھونا۔
«ذِرَاعَيْهِ» ہتھیلی سے لے کر کہنی تک کے حصے کو ذراع، یعنی ہاتھ کہتے ہیں۔ مطلب یہ ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اتنی مقدار پانی سے وضو فرمایا۔ یہ کم سے کم پانی ہے جو وضو کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے مروی ہے کہ آپ نے اتنا پانی وضو میں استعمال کیا۔

فوائد و مسائل۔
➊ دو تہائی مد کی مقدار والی حدیث صحیح ہے۔ اور بخاری و مسلم میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک مد سے وضو کیا۔ [صحيح البخاري، الوضوبالمد، حديث 201۔ و صحيح مسلم۔ الحيض حديث 325]
➋ حجازی مد، انگریزی سیر سے کچھ کم کا ہوتا ہے۔ ایک صاع میں چار مد ہوتے ہیں اور ایک صاع آج کل کے حساب سے تین لیٹر دو سو ملی لیٹر کا ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے ایک مد تین سو تیرہ گرام (تقیرباً بارہ چھٹانک) ہو گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ زیادہ مقدار میں پانی بلا ضرورت استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 38