🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: اَخْلَفَنِيْ: مجھے پیچھے سے گھمایا تاکہ میں آپ کے سامنے نہ آؤں۔ فوائد ومسائل: گہری...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
اَخْلَفَنِيْ:
مجھے پیچھے سے گھمایا تاکہ میں آپ کے سامنے نہ آؤں۔
فوائد ومسائل:
گہری نیند سے انسان کے ہوش وحواس قائم نہیں رہتے اور ہوا کےخارج ہونے کا پتہ نہیں چلتا اس لیے ایسی نیند کو وضوء کے ٹوٹنے کا محل اور موقعہ سمجھا جاتا ہے اور انسان کو نئے سرے سے وضو کرنا پڑتا ہے۔
لیکن چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوش وحواس قائم رہتے تھے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گہری نیند کو مظنہ نقض (وضو ٹوٹنے کا محل)
نہیں سمجھا جاتا۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہو کر اسی طرح بلا وضو نماز پڑھ لیتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1793