🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: لَقِيْتُ: میں نے انتظار کیا، دھیان رکھا۔ جَفْنَةٌ: (بڑا برتن) ۔ قَصْعَةٌ: پیالہ۔ فوائد ومسائل:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
لَقِيْتُ:
میں نے انتظار کیا،
دھیان رکھا۔
جَفْنَةٌ:
(بڑا برتن)
۔
قَصْعَةٌ:
پیالہ۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے نوری اپنی نماز اور اپنے سجدہ میں بھی مانگی ہے،
جب کہ بعض آگے آنے والی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا نماز کے لیے جاتے وقت راستہ میں کی ہے معلوم ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات یہ دعا تینوں موقعوں پر کی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہرعضو کے منور ہونے یا سراپا نور ہونے کی دعا کی ہے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر عضو وہی کام کرے جس کے لیے اس کو پیدا کیا گیا ہے۔
اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی عضو علم وہدایت کی روشنی سےمحروم نہ ہو بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جہات ستہ (چھ سمتیں)
نور اور روشنی سے ہی منور ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر سو علم وہدایت کی روشنی پھیلے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1794