🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: لَأَرْمُقَنَّ: میں گہری اور طویل نظر سے جائزہ لوں گا۔ فوائد ومسائل: اس حدیث سے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
لَأَرْمُقَنَّ:
میں گہری اور طویل نظر سے جائزہ لوں گا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز دو خفیف رکعتوں سے فرماتے تھے اس کے بعد دو انتہائی طویل رکعتیں پڑھتے اس کے بعد ہر بعد والا دوگانہ پہلے سے کم ہوتا جاتا اور آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک وتر پڑھ لیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح خود آغاز میں دو ہلکی رکعتیں پڑھتے دوسروں کو بھی یہی حکم دیتے تھے جیسا کہ آگے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت آ رہی ہے اگر دو ہلکی رکعات کو شمار نہ کریں تو رکعات گیارہ ہوں گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1804