🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: احادیث مذکورہ بالا سے معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ نماز کے آغاز میں مختلف دعائیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
احادیث مذکورہ بالا سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے آغاز میں مختلف دعائیں فرماتے تھے اور حدیثِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ والی طویل دعا بھی تکبیرِ تحریمہ کے بعد پڑھتے تھے اس لیے احناف کا یہ کہنا کہ یہ تکبیرتحریمہ سے پہلے شروع کی جائے گی درست نہیں ہے اور اس حدیث میں یہ قید بھی نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا رات کی نماز میں پڑھتے تھے۔
اگرچہ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو رات کی نماز کی احادیث میں ہی بیان کیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1813