شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ رات کی نماز میں قراءت طویل فرماتے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز میں قراءت طویل فرماتے تھے اور قیام کی طوالت کے ساتھ،
رکوع،
قومہ اور سجدہ بھی قیام کی طرح لمبا کرتے اور اس میں تسبیحات کا تکرار فرماتے قراءت آہستہ آہستہ ٹھہرٹھہر کر فرماتے مزید برآں آیات کے مفہوم ومعنی کے مطابق جہاں تسبیح کی ضرورت ہوتی،
وہاں (سُبْحَانَ اللہ)
کہتے جہاں اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی ضرورت ہوتی وہاں سوال کرتے اور جہاں اللہ تعالیٰ سے تعوذ سے پناہ طلب کرنے کی ضرورت ہوتی،
وہاں تعوذ فرماتے۔
اس طرح قیام مزید طویل ہو جاتا اور حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ نماز میں سورتوں کی ترتیب سے پڑھنا ضروری نہیں ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آل عمران سے پہلے نساء پڑھی ہے۔
حالانکہ آل عمران پہلے ہے اور سورہ نساء بعد میں ہے۔
جولوگ نماز میں سورتوں کو ترتیب سے پڑھنا واجب قرار دیتے ہیں ان کی بات حدیث کے خلاف ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1814