🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رات کے نوافل آپﷺ کی اقتداء...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رات کے نوافل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں پڑھنے شروع کیے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قدر طویل قیام فرمایا کہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا رہنا مشکل ہو گیا تو ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ میں بیٹھ جاؤں لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے اس لیے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر وتعظیم اور ادب واحترام کے منافی سمجھا،
اس لیے اس کو برے فعل سے تعبیر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوں اور میں بیٹھ جاؤں تو یہ ایک ناپسندیدہ طرز عمل ہے اس لیے وہ وقت وکلفت کے باوجود کھڑے رہے اور نفل میں بیٹھنے کی گنجائش سے فائدہ اٹھانا گوارا نہ کیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1816