🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان کے کانوں میں شیطان کا پیشاب کرنا ایک استعارہ اور کنایہ ہے جس کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان کے کانوں میں شیطان کا پیشاب کرنا ایک استعارہ اور کنایہ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ شیطان اس انسان کے بگاڑ اور فساد کا باعث بنا ہے۔
یعنی وہ شیطان کا پیروکار ہے اور اس پر شیطان حاکم وغالب ہے اور یہ بعید نہیں ہے کہ واقعی شیطان بول کرتا ہے لیکن جس طرح خود اس کا پتہ نہیں چلتا،
اس کے بول کا بھی پتہ نہیں چلتا۔
لیکن اس کے سبب کانوں میں گرانی اورثقل پیدا ہو جاتا ہے۔
اس لیے انسان کی آنکھ ہی نہیں کھلتی اور وہ دن چڑھے تک سویا رہتا ہے اور صبح کی فرض نماز میں بھی شریک نہیں ہو سکتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1817