🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: فرض نمازوں کے لیے جماعت کی پابندی ضروری ہے اس لیے وہ تو مسجد میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
فرض نمازوں کے لیے جماعت کی پابندی ضروری ہے اس لیے وہ تو مسجد میں ہی پڑھی جائیں گی یا تحیۃ المسجد کا تعلق تو مسجد ہی سے ہے اس کے سوا سنن مؤکّدہ اور سنن غیر مؤکّدہ،
نوافل (چاشت)
اشراق،
اوابین،
تہجد)
گھر میں پڑھنا بہتر اور افضل ہے۔
اور:
(وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا)
کا مقصد یہ ہے کہ گھروں میں قبریں نہ بناؤ اور نہ گھروں کو قبرستان سمجھو جہاں نماز نہیں ہوتی یا اپنے آپ کو قبرستان کے مردے نہ سمجھو۔
جن پر نماز نہیں ہے یا گھروں کومحض آرام گاہ نہ سمجھو کہ نیند بھی ایک قسم کی موت ہے اس لیے یہ سجھو گھر تو محض سونے اور آرام کرنے کے لیے ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1820