شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: گھروں میں نماز نہ پڑھنا ان کو قبرستان قرار دینا ہے جو شہر خموشاں ہیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
گھروں میں نماز نہ پڑھنا ان کو قبرستان قرار دینا ہے جو شہر خموشاں ہیں اور اس میں دنیوی زندگی کی چہل پہل نہیں ہے۔
سورہ بقرہ میں شیطانی ہتھکنڈوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
اور اس سے بچنے کا علاج تجویز کیا گیا ہے،
اس لیے اس میں یہ خاصہ ہے کہ اگر اس کو سوچ سمجھ کر پڑھا جائے اور اس پر عمل کی کوشش کی جائے تو شیطان کو انسان کی زندگی میں در آنے کا موقع نہیں ملتا۔
اور جس طرح شیطان اذان سن کر دم دبا کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے،
سورہ بقرہ کی تلاوت سے بھی بدکتا ہے اور بھاگتا ہے اور انسان پر تسلط جمانے کی ہمت وحوصلہ نہیں پاتا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1824