شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں خصوصاً ا س کے آخری عشرے میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں خصوصاً ا س کے آخری عشرے میں قیام کا زیادہ اہتمام فرماتے بلکہ بعض اوقات ساری رات بیدار رہتے حدیث میں سوال سے مراد یہ ہے کہ ہفتے کے سات دنوں میں سے کسی دن مثلاً جمعرات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی خاص عمل زیادہ کرتے تھے؟ تو ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب دیا کہ نہیں۔
اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی نفلی عبادت کے لیے ایام کی تخصیص نہیں کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دنوں وہ کام کریں اور دوسرے دنوں میں وہ کام نہ کریں تاکہ یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ یہ کام انہیں دنوں کےساتھ خاص ہے۔
اس لیے کسی اچھے اور نیک کام کے لیے اپنی طرف سے دن مخصوص کر لینا اور پھر ہر صورت اس کی پابندی کرنا اورلوگوں کو بھی اس کی ترغیب دلانا دین میں اپنی طرف سے اضافہ ہے اور ایجادِ بندہ ہے جس کی دین میں گنجائش نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1829