🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج : [صحيح بخاري 3431]، [صحيح مسلم 6135] فقہ الحدیث : ➊ پیدائش کے وقت (پیدا ہونے والے پر...
تخریج:
[صحيح بخاري 3431] ،
[صحيح مسلم 6135]

فقہ الحدیث:
➊ پیدائش کے وقت (پیدا ہونے والے پر مکلف) شیطان اسے چھوتا ہے جس کی وجہ سے عام طور پر بچہ چیخ اٹھتا ہے۔
➋ عمران کی بیوی اور مریم کی والدہ نے دعا کی تھی:
«وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ»
اور ”اے اللہ! میں اسے (مریم کو) اور اس کی ذریت کو شیطان رجیم سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔“ [آل عمران: 36]
اس دعا کی برکت سے اللہ نے مریم اور ان کے بیٹے عیسیٰ علیہ السلام کو شیطان کے لمس (چھونے) سے محفوظ رکھا۔ اسی طرح انبیاء اور اللہ کے برگزیدہ بندے اللہ کے فضل و کرم سے شیطان کے لمس سے محفوظ رہتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ»
”سوائے ان میں سے تیرے مخلص بندے۔“ [الحجر: 40]
یعنی اللہ تعالیٰ کے مخلص بندے اللہ کے فضل وکرم سے شیطان کے چھونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ «والحمد لله»
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 69