🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «رَوَاهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَضَعَّفَهُ» ابن عدی نے اسے ضعیف اس بنا پر قرار دیا ہے کہ...
لغوی تشریح:
«رَوَاهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَضَعَّفَهُ» ابن عدی نے اسے ضعیف اس بنا پر قرار دیا ہے کہ شریک قاضی تنہا اسے روایت کرتا ہے۔ لیکن ابن معین نے کہا ہے کہ شریک صدوق، ثقہ ہے۔ البتہ اگر وہ دوسروں کی مخالفت کرے تو پھر ہمیں دوسرا راوی اس سے زیادہ محبوب ہے۔ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے کہا: «لَيْسَ بِهِ بَأْسَ» ”اس میں کوئی حرج نہیں۔“ اور امام احمد رحمہ اللہ نے کہا: کہ وہ عاقل اور صدوق ہے۔ امام مسلم رحمہ اللہ نے اس سے متابعتاً روایت لی ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ ہمارے فاضل محقق نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قول کی بابت لکھتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے، لہٰذا مذکورہ روایت میں بیان کردہ مسئلہ درست ہے۔
➋ مؤذن اذان کا زیادہ استحقاق رکھتا ہے کیونکہ اسے اذان کے وقت کا محافظ بنایا گیا ہے، لہٰذا مؤذن کو اپنی یہ ذمہ داری صحیح طریقے سے ادا کرنی چاہیے۔ اور امام، تکبیر کہلانے میں زیادہ حقدار ہے، یعنی اس کے اشارے واجازت کے بغیر تکبیر نہ کہی جائے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 157