🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بعض حضرات نے سورہ کہف پڑھنے والا حضرت اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قرار...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بعض حضرات نے سورہ کہف پڑھنے والا حضرت اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قرار دیا ہے لیکن بخاری شریف کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سورہ بقرہ پڑھ رہے تھے،
حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بھی یہ واقعہ پیش آیا ہے لیکن وہ بھی سورہ بقرہ پڑھ رہے تھے اس لیے سورۃ کہف پڑھنے والا کوئی تیسرا صحابی ہے یا انھوں نے بقرہ کے بعد سورہ کہف پڑھی ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے فرشتوں کو دیکھنا ممکن ہے محال نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1859