🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ایمان ایک اعلیٰ اور عمدہ وصف ہے جو مستقل طور پر ایک کمال اور خوبی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایمان ایک اعلیٰ اور عمدہ وصف ہے جو مستقل طور پر ایک کمال اور خوبی ہے،
اگر اس کے ساتھ قرآن مجید کا حق تلاوت ادا کیا جائے یعنی قرآن مجید کی تلاوت ادا کیا جائے یعنی قرآن مجید کی تلاوت کی پابندی کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے جیسا بعض روایات میں عمل کی صراحت موجود ہے تو یہ نورٌ عَلٰی نور ہے۔
ایمان کے حسن و کمال میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کو چار چاند لگ جاتے ہیں لیکن اگر قرآن مجید کا حق ادا نہ کیا جائے،
اس کی تلاوت نہ کی جائے یا اس پر عمل نہ کیا جائے تو اس کا حسن و کمال ماند پڑجاتا ہے۔
نفاق ایک بدخصلت ہے لیکن ظاہری طور پر اس میں خوبی ہے اور باطنی طور پر خباثت ہے اس لیے تلاوت قرآن پر سچا جھوٹا عمل بظاہر ایک خوبی ہے لیکن اگر منافق قرآن کی تلاوت نہ کرے اور اس پر کچھ نہ کچھ عمل بھی نہ کرے تو ظاہری خوبی بھی ماند پڑجاتی ہے اور اندر کا خبث نمایاں ہو جاتا ہے،
اس لیے بعض روایات میں(لَيْسَ لَهَا رِيْحٌ کی بجائے رِيْحُهاَ مُرٌّ)
ہے کہ اس کی کڑواہٹ سونگھی جا سکتی،
ہے اس کے تلخ ذائقہ کا اثر اس کی بو پر بھی پڑتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1860