شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اَلْمَاهِرُ بِالْقُرْآن: جو قرآن مجید کے لفظ اور پڑھنے میں ماہر اور پختہ ہو۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اَلْمَاهِرُ بِالْقُرْآن:
جو قرآن مجید کے لفظ اور پڑھنے میں ماہر اور پختہ ہو۔
حفظ و اتقان کی وجہ سے قراءت کرنے میں لکنت اور زحمت نہیں ہوتی۔
(2)
اَلسَّفَرَةُ الْكِرَامُ الْبَرَرَةُ:
سفرة،
سافر کی جمع ہے مسافر،
رسول اور ایلچی کو کہتے ہیں یا لکھنے والے اور اس سے مراد فرشتے ہیں۔
(3)
اَلكِرَامُ:
كريم کی جمع ہے،
معزز و محترم،
اَلْبَرَرَةِ،
بَارٌّ کی جمع ہے خوب کار وفادار اور اطاعت شعار۔
(4)
يَتَتَعْتَعُ فِيْهِ:
اس میں اٹکتا ہے،
توقف کرتا ہے،
عدم مہارت کی بنا پر روانی پیدا نہیں ہوتی۔
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ کے جو بندے قرآن کو اللہ کا کلام یقین کرتے ہوئے اس سے شغف و تعلق رکھتے ہیں اگر کثرت تلاوت اور اس کے اہتمام کی وجہ سے اس میں مہارت حاصل کر کے بے تکلف رواں پڑھتے ہیں،
اس کے مطالب و معانی پر غور و فکر کرتے ہیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کو معزز و محترم حامل وحی فرشتوں کی رفاقت و معیت کی سعادت حاصل ہو گی لیکن جو بندے ایمان کے تقاضے کی بنا پر قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں لیکن صلاحیت ومہارت کی کمی کی وجہ سے تکلف کے ساتھ اٹک اٹک کر پڑھتے ہیں اور اجرو ثواب کے حصول کی خاطر،
پڑھنے میں زحمت و مشقت برداشت کرتے ہیں ان کو بھی دل برداشتہ یا شکستہ دل ہونے کی ضرورت نہیں ہے ان کو تلاوت کے اجرو ثواب کے ساتھ زحمت و مشقت اٹھانے کا الگ ثواب ملتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1862