شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ نے ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خود قرآن مجید سنایا تھا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خود قرآن مجید سنایا تھا اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ہے،
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن مجید دوسروں کو سنانا یا دوسروں سے سننا دونوں ہی عمدہ اور اعلیٰ کام ہیں اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب سورہ نساء کی اس آیت پر پہنچے،
جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند و بالا مرتبہ کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لوگوں پر گواہ ہوں گے یا سب امتوں کے گواہوں کی تصدیق فرمائیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کے احوال،
میدان حشر کی شدت ووحشت اور اپنی امت پر شفقت و رحمت نے رلا دیا،
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن مجید کو غور وفکراور تدبر و تفکر سے سننا چاہیے تاکہ انسان اس کے مضامین سے متاثر ہو اور اس میں سوزو گداز اور رقتِ قلبی پیدا ہو جس کا اظہار رونے کی صورت میں ہی ہو سکتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1867