🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) تَقْدُمُهُ: قرآن کے آگے آگے ہوں گے۔ (2) شَرْقٌ: روشنی، نور۔ (3) حِزْقَانِ: دو...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
تَقْدُمُهُ:
قرآن کے آگے آگے ہوں گے۔
(2)
شَرْقٌ:
روشنی،
نور۔
(3)
حِزْقَانِ:
دو گروہ،
دو قطاریں۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔
اہل قرآن وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کی محض قرآءت و تلاوت پر کفایت نہیں کرتے،
بلکہ اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور بار بار تلاوت کا اصلی مقصد یہی ہے کہ قرآنی ہدایات واحکامات ہر وقت پیش نظر رہیں اور سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران میں زندگی گزارنے کے بارے میں تمام سورتوں سے زیادہ اصول وضوابط اور ہدایات و تعلیمات ملتی ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1876