🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: دن اور رات کے اوقات میں قرآن مجید میں مشغول ہونے یا اس کے حق...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دن اور رات کے اوقات میں قرآن مجید میں مشغول ہونے یا اس کے حق کی ادائیگی میں لگے رہنے کی مختلف صورتیں ہیں ایک صورت تو یہ ہے کہ وہ اس کے درس و تدریس پڑھنے پڑھانے یا سیکھنے سکھانے میں مصروف رہتا ہے،
دوسری صورت یہ ہے کہ وہ اس کی تبلیغ واشاعت میں مشغول رہتا ہے تیسری صورت یہ ہے کہ وہ پورے فکراور اہتمام کے ساتھ اس کی تعلیمات وہدایات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہےچوتھی صورت یہ ہے کہ اسے جب بھی فرصت میسر آتی ہے نماز میں یا اس کے بغیر اس کی تلاوت میں لگا رہتا ہے اور مال کے خرچ کرنے کی صورت یہ ہے کہ وہ ہر جائز ضرورت کے وقت اس کا تعلق اس کی شخصیت خاندان سے ہویا عزیز و اقارب سے،
یا دین کی نشرواشاعت سے ہو یا اس کے تحفظ ودفاع سے یا مسلمانوں کی شخصی اور اجتماعی ضرورت سے،
ہرموقعہ اور محل پر بے دریغ خرچ کرتا رہتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1894