🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح ظہر، شام اور عشاء کی شریعت نے سنن راتبہ مقرر کی ہیں، اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح ظہر،
شام اور عشاء کی شریعت نے سنن راتبہ مقرر کی ہیں،
اس طرح کوئی نماز فجر اور عصر کے بعد مقرر نہیں کی،
لیکن فجر کی سنتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھی گئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع نہیں فرمایا،
اسی طرح عصر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ظہر کے بعد والی سنتیں پڑھی ہیں جس سے معلوم ہوا اگر ان اوقات میں نماز کا سبب پیدا ہو جائے تو پھر یہی نماز جائز ہے،
ہاں بلا سبب اور بلاوجہ محض نفل کے شوق میں پڑھنا درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1923