🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب سورج طلوع یا غروب ہوتا ہے تو آفتاب کے پجاری اس کی عبادت کرتے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب سورج طلوع یا غروب ہوتا ہے تو آفتاب کے پجاری اس کی عبادت کرتے ہیں اس لیے شیطان اور اس کے چیلے چانٹے ان اوقات میں سورج کے مقابل اپنا سر کھڑا کر کے بزعم خویش،
خوش ہوتے ہیں کہ ہماری عبادت ہو رہی ہے اس لیے ان اوقات میں کفار کی مشابہت سے بچانے کے لیے مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے۔
کہ وہ ان اوقات میں نماز پڑھنے سے گریز کریں اور شیطان کو خوشی اور مسرت کا موقع فراہم نہ کریں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1925