شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) انسان کی فطرت اور مزاج میں یہ بات داخل ہے کہ جب وہ کسی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
انسان کی فطرت اور مزاج میں یہ بات داخل ہے کہ جب وہ کسی کے قول و فعل میں تضاد دیکھتا ہے تو چاہے یہ کام کرنے والی شخصیت کتنی ہی عظیم اور محبوب ہو وہ خلجان میں پڑجاتا ہے اور اس کے قول و فعل کے تضاد کے سبب کو معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جن کے باپ کا نام ابو امیہ خذیفہ ہے اس بنا پر آپ سے سوال کیا تھا۔
(2)
نماز ظہر کے بعد کی سنتیں اگرچہ فرض نہیں ہیں،
لیکن چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ان کی پابندی کرتے تھے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عادت کو برقرار رکھنے کے لیے سنتوں کی قضائی دی۔
اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک سنتوں کی قضائی پسندیدہ ہے اور امام محمد کا قول بھی یہی ہے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے ایک قول کے مطابق نہیں ہے اور دوسرے قول کی انسان کو اختیار ہے،
جیسے چاہے کر لے۔
(3)
عصر کے بعد سنتوں کی قضائی دینے سے معلوم ہوا کہ عصر کے بعد سببی نماز پڑھنا جائز ہے،
اس بنا پر فرض نماز کی قضاء،
نماز جنازہ،
اور نماز طواف کے بعد سب کے نزدیک جائز ہے تو پھر تحیۃ المسجد کیوں جائز نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1933