🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عہد مبارک میں نیکی کا شوق اور آخرت کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عہد مبارک میں نیکی کا شوق اور آخرت کی فکر بہت زیادہ تھی،
اس لیے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نفلی نمازوں کا بھی اہتمام کرتے تھے،
جیسے جیسے دنیوی مال و دولت کی رغبت بڑھتی گئی اور لوگوں کے مشاغل ومصروفیات میں اضافہ ہوتا گیا،
اس قدر نوافل کا اہتمام کم ہوتا گیا اس لیے بعد کے ادوار میں مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کو نظرانداز کر دیا گیا اور اس ترک عمل کا یہ نتیجہ نکلا کہ بعض حضرات نے تو ان کو بدعت قرار دے دیا،
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ بھی ان کو سنت نہیں سمجھتے،
حالانکہ لوگوں کے ترک کر دینے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تو منسوخ نہیں ہو جاتی جب یہ دو رکعت صحیح احادیث سے ثابت ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح حکم بھی موجود ہے تو ان کے استحباب میں کیا شبہ ہو سکتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1939