شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) نماز خوف کی مشروعیت کے بارے میں اختلاف ہے کہ کب شروع ہوئی؟ بعض...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
نماز خوف کی مشروعیت کے بارے میں اختلاف ہے کہ کب شروع ہوئی؟ بعض حضرات کے نزدیک سب سے پہلے غزوہ ذات الرقاع میں جو جمادی الاولیٰ 4ھ میں ہوا نماز خوف پڑھی گئی اور جنگ خندق میں اس لیے نہیں پڑھی گئی کہ جنگ کی نماز کا تعلق سفر سے ہے حضر سے نہیں اور جنگ خندق مدینہ منورہ میں ہوئی اس لیے اس میں نماز خوف نہیں پڑھی گئی اور بعض حضرات کے نزدیک اس کی اجازت غزوہ عسفان میں ملی جو جنگ خندق کے بعد اور بقول امام ابن العربی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خوف چوبیس دفعہ پڑھی ہے،
اور اس کی سولہ صورتیں اور حافظ عراقی کے نزدیک سترہ ہیں ابن حزم کے نزدیک چودہ اور حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک چھ صورتیں ہیں۔
(2)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر گروہ کو ایک ایک رکعت پڑھائی ہے اور دوسری رکعت ہر گروہ نے اپنے طور پر پڑھی ہے ابن مسعود کی روایت سےمعلوم ہوتا ہے کہ دوسرے گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام کے بعد اپنی دوسری رکعت پڑھ لی اور سلام پھیر کر دشمن کے سامنے چلا گیا پھر پہلے گروہ نے آ کر اپنی نماز پوری کر لی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1942