🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب دشمن سامنے قبلہ رخ ہوتو پھر نماز خوف کا طریقہ یہی ہے کہ تمام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب دشمن سامنے قبلہ رخ ہوتو پھر نماز خوف کا طریقہ یہی ہے کہ تمام فوج کی دو صفیں بنائی جائیں گی اور تمام فوج نماز میں مشغول ہو گی رکوع کرنے تک تمام شریک رہیں گے،
پھر سجدے صرف پہلی صف امام کے ساتھ کرے گی اور ان کے کھڑے ہونے کے بعد دوسری صف سجدے کرے گی۔
پھر دوسری رکعت میں پہلی صف دوسری کی جگہ آ جائے گی اور دوسری پہلی صف کی جگہ لے گی اور پہلی رکعت کی طرح نماز پڑھیں گے اور پھر تشہد میں تمام فوج بیٹھ جائے گی دشمن سامنے نظر آ رہا ہو گا پھر تمام سلام پھیرے گی۔
دشمن کی گفتگو کی اطلاع جبرائل نے جنگ عسفان میں دی تھی اس لیے کہا جاتا ہے نماز خوف کی اجازت اس جنگ میں ملی اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب نہ تھے وگرنہ جبرائیل علیہ السلام کو اطلاع دینے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1946