🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ حاضر ہونے والے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے مصروفیت کی بنا پر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ حاضر ہونے والے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے مصروفیت کی بنا پر وقت کا احساس نہ ہو سکا جب گھر پہنچے تو اس وقت اذان ہوگئی اور وہ وضو کر کے مسجد میں حاضر ہو گئے۔
غسل کے متعلق انھوں نے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اعتراض کا کوئی عذر پیش نہیں کیا،
اس کا یہ مطلب نہیں کہ انھوں نے غسل نہیں کیا تھا کیونکہ صحیح مسلم میں حمران سے روایت کہ عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوئی دن نہیں گزرتا تھا جس میں غسل نہ کرتے ہوں،
عذر نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ جمعہ کو جاتے وقت غسل نہ کر سکے تھے جو کہ افضل تھا۔
(فتح الباری،
حدیث 878)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1955