🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
راویٔ حدیث : (سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) ان کا نام نفیع (نافع کی تصغیر) بن حارث یا ابن...
راویٔ حدیث: (سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) ان کا نام نفیع (نافع کی تصغیر) بن حارث یا ابن مسروح ہے۔ یہ طائف کے قلعے سے کچھ نوجوانوں کے ہمراہ چرخی کے ذریعے سے باہر آئے اور اسلام قبول کرلیا۔ چونکہ چرخی کو ”بکرۃ“ کہتے ہیں، اس لیے ان کی یہ کنیت مشہور ہو گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد کر دیا۔ یہ فضلاء صحابہ میں شمار کیے جاتے ہیں، کثیر الاولاد تھے۔ 51 یا 52 ہجری میں بصرہ کے مقام پر وفات پائی۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 60