🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام ابن ابطال اور قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ہفتہ میں ایک دن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام ابن ابطال اور قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ہفتہ میں ایک دن اجتماع وعبادت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار یہود کو بھی دیا گیا اور عیسائیوں کو بھی۔
اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے جمعہ کے دن کا انتخاب کریں لیکن وہ اس انتخاب میں ناکام ہو گئے۔
یہود نے ہفتہ کا دن منتخب کرلیا اورعیسائیوں نے اتوار کا،
اور بقول امام نووی رحمۃ اللہ علیہ ان کے لیے جمعہ کا دن معین تھا لیکن انہوں نے اس مسئلہ میں اختلاف کیا کہ کیا ہمارے لیے اس کو تبدیل کرنے کی گنجائش ہے یا نہیں۔
پھر یہ سمجھ کرکہ تبدیل کرنا جائزہے۔
انہوں نے اس دن کو بدل ڈالا۔
اگلی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے لیے جمعہ دن ہی مقرر تھا لیکن انہوں نے حسب عادت اپنے پیغمبروں کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو تبدیل کرڈالا۔
لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو توفیق دی انصار نے ہجرت سے پہلے ہی حضرت سعد بن زرارہ کی سرکردگی میں اس دن جمع ہونا شروع کر دیا تھا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلا جمعہ بنو سالم بن عوف میں پڑھا تھا۔
مسجد نبوی کی تعمیر بعد میں ہوئی تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1980