🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: روایات مذکورہ بالا سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
روایات مذکورہ بالا سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز جلد پڑھتے تھے۔
اورخطبہ لمبا چوڑا نہیں دیتےتھے۔
کیونکہ نماز جمعہ کے بعد دیواروں کا سایہ بہت نہیں پھیلا ہوتا تھا کہ انسان اس کی آڑ میں آرام سے چل سکے۔
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ زوالِ آفتاب سے پہلے شروع کرتے تھے۔
اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور امام اسحاق رحمۃ اللہ علیہ کا مؤقف یہی ہے اور مختلف روایات کو سامنے رکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دفعہ جمعہ زوال سے پہلے شروع کیا ہے۔
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عام عادت مبارکہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ زوال کے بعد شروع کرتے تھے لیکن وقت زیادہ نہیں لگاتے تھے۔
لیکن مولانا صفی الرحمان رحمۃ اللہ علیہ کے بقول مدینہ منورہ میں ہیں زوال کے وقت سایہ بہت کم ہوتا ہے۔
یعنی آدھی بالشت سے بھی کم ہوتا ہے۔
اس لیے اگر جمعہ زوال کے فوراً بعد شروع کر دیا جائے تو جمعہ کے بعد دیواروں کا سایہ اس قدر نہیں ہوتا کہ اس میں چلا جا سکے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1993