شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان احادیث میں ابتدائی دور کا ایک واقعہ بیان کیا گیا ہے جبکہ مدینہ میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان احادیث میں ابتدائی دور کا ایک واقعہ بیان کیا گیا ہے جبکہ مدینہ میں غلہ کی قلت تھی اچانک جمعہ کے دوران ایک غلہ کا قافلہ پہنچا ضرورت کی بنا پر صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین غلہ خریدنے کے لیے چلے گئے کہ تاخیر کی بنا پر ہم کہیں محروم نہ رہ جائیں۔
اور بعض مرسل روایات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت تک جمعہ کا خطبہ نماز جمعہ کے بعد ہوتا تھا۔
نیز صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے یہ خیال کیا کہ ہم جلد ہی غلہ کی خریداری سے فارغ ہو کر واپس آ جاتے ہیں تو دونوں کام ہوجائیں گے۔
اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف تنبیہ اتری تو آئندہ کے لیے وہ حضرات محتاط ہو گئے اور پھر کبھی یہ واقعہ پیش نہیں آیا اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے ہر کام اور ہر مشغلہ پر نماز کو ترجیح دی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2000