شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ آپﷺ کاخطبہ انتہائی پر جوش اور پر جلال خطبہ ہوتا تھا آنکھوں میں جلال...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاخطبہ انتہائی پر جوش اور پر جلال خطبہ ہوتا تھا آنکھوں میں جلال اترآتا تھا۔
آواز بلند ہو جاتی تھی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سب تک پہنچ جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غصے میں اضافہ ہو جاتا تھا۔
تاکہ لوگ پورے اہتمام اور چوکسی کے ساتھ بات سنیں اور ان کو اہمیت دیں اور ظاہر ہے یہ حال ہر خطبے میں نہیں ہوتا تھا۔
کیونکہ خطیب کی کیفیت اور اس کی حرکات وسکنات اور اس کا اسلوب بیان خطبہ کے مضمون کے مطابق ہوتا ہے یعنی حال اور قال میں مطابقت ویکسانیت ہے۔
یہ اس صورت میں ہوتا تھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کی ہولناکیوں اوراس کی تباہی وبربادی سے ڈراتےتھے۔
یا انسانوں کو ان کے افعال بد اور گناہوں کی پاداش سےڈراتے تھے۔
دشمن کی تباہ کاریاں سے ڈرا کر اس سے اپنے بچاؤ اور حفاظت پر آمادہ کرتے تھے۔
اور انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کو ملا کر اس طرف اشارہ فرماتے تھے۔
جس طرح یہ دونوں قریب قریب ہیں۔
اور ان کے درمیان کوئی انگلی نہیں ہے۔
اسی طرح میری بعثت کے بعد قیامت بھی قریب ہے۔
اب میرے درمیان اور قیامت کے درمیان کوئی اور رسول یا نبی آنے والا نہیں ہے۔
میری ہی بعثت کے دور میں قیامت آنی ہے۔
اس لیے اس کی تیاری اور اہتمام کرلو۔
2۔
جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات سب سے بلند وبالا ہے اسی طرح اس کا کلام بھی سب سے اشرف اور اعلیٰ ہے اور دین ودنیا کی تمام ضروری ہدایات وتعلیمات پر مشتمل ہے۔
3۔
اگر لفظ ہدی ھاء کے زبر اور دال کے سکون کے ساتھ ہو تو معنی ہو گا طریقہ،
رویہ طرزعمل سیرت اور اگرھا کے پیش اور دال کے زبر کے ساتھ ہو تو معنی ہو گا دلالت وارشاد یعنی رہنمائی ہوگا۔
مقصد یہ ہے کہ انسان کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رویہ اور طرزعمل ہی اسوہ اور نمونہ ہے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی میں چلنا ہی کامیابی وکامرانی کا ضامن ہے۔
4۔
(كُلُّ بِدعَةٍ ضَلَالَة)
یہ اس بات کی کھلی دلیل ہے۔
کہ ہر محدث دین یعنی دین میں نئی چیز بدعت ہے اور ہربدعت گمراہی ہے۔
اس لیے بدعت کی اقسام بنانا غلط ہے۔
امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ نے تفصیل سے اس کی تردید کی ہے۔
اوربدعت کا تعلق صرف دینی امور اوراعتقادات وعبادات سے ہے جن میں تغیر وتبدیل کی ضرورت نہیں ہے۔
نئے نئے پیش آمدہ مسائل جو کتاب وسنت کی نصوص کی روشنی میں حل کیے جاتے ہو یا استنباط اور اجتہاد سے تعلق رکھتے ہیں وہ بدعت نہیں ہیں۔
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
(من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه،
فهو ردٌّ)
جس نے دین میں نئی بات نکالی (ما ليس منه،
)
جس کی دینی نصوص کی روسے گنجائش نہیں ہے۔
(فهو ردٌّ)
وہ مردود ہے۔
لہٰذا وہ امر جن کی نصوص سے اجازت یا ضرورت ثابت ہوتی ہے وہ بدعت نہیں ہیں۔
5۔
(أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ)
میرا ہر مومن پر اس کے نفس سے زیادہ حق ہے۔
اس لیے اس کے تمام امورمیں میرا فیصلہ اورمیرا حکم نافذالعمل ہو گا۔
وہ اپنی زندگی کے معاملات میں میری ہدایات وتعلیمات یا میرے احکام وفرامین کو نظر انداز کرکے اپنے طور پر طے نہیں کر سکتا۔
اگر وہ مومن ہے تو وہ میری ہی ہر معاملہ میں اطاعت وفرما نبرداری بجا لائے گا۔
6۔
(مَنْ تَرَكَ مَاًلا فَلِأَ هلِهِ)
مرنے والا اپنے پیچھے جو ترکہ چھوڑتا ہے وہ اس کے ورثہ کا حق ہے اس میں کوئی ان کا حصہ دار یا شریک نہیں ہے۔
7۔
(مَنْ تَرَكَ دَيْنًا اَوْ ضَيَاعًا فَإِلَيَّ وَعَلَيَّ)
جو مومن مقروض فوت ہو جاتا ہے اور اس کے ترکہ میں،
قرض کی ادائیگی ممکن نہیں ہے تو وہ میں ادا کروں گا یعنی مسلمانوں کا بیت المال۔
اس کا ذمہ دار ہے لہٰذا قرض خواہ میرے پاس آئے اور بیت المال سے اپنا قرض وصول کرلے۔
اب یہ ذمہ داری اسلامی حکومت کی ہے۔
اوراگر وہ پیچھے چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑتا ہے۔
جو اپنا انتظام خود نہیں کر سکتے تو ان کی پرورش اور خرچ میرے ذمہ ہے۔
یہ فریضہ میں سر انجام دوں گا۔
اور اب یہ ذمہ داری ایک اسلامی حکومت کی ہے کہ وہ یتیموں کی کفالت کرے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2005