الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح: «يُمَضْمِضُ وَيَنْثُرُ مِنَ الْكَفِّ الَّذِي يَأْخُذُ مِنْهُ الْمَاءَ» یعنی چلو بھر پانی لیتے، اس میں سے کلی...
لغوی تشریح:
«يُمَضْمِضُ وَيَنْثُرُ مِنَ الْكَفِّ الَّذِي يَأْخُذُ مِنْهُ الْمَاءَ» یعنی چلو بھر پانی لیتے، اس میں سے کلی کرنے کے لیے کچھ پانی منہ میں داخل کرتے اور بقیہ پانی ناک میں چڑھاتے۔ یہ عمل آپ تین مرتبہ فرماتے۔ یہاں «يَنْثُرُ» «اِسْتِنْشَاق» کے معنی میں ہے، یعنی ناک میں پانی ڈالنا۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ ایک ہی چلو پانی، منہ اور ناک دونوں کے لئے استعمال کرنا چاہئیے۔
➋ یہ بھی ثابت ہوا کہ اس عمل کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ کرتے تھے۔
➌ نسائی کی روایت میں صراحت ہے کہ آپ بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑتے تھے جبکہ دائیں ہاتھ سے منہ اور ناک میں پانی داخل کرتے تھے۔
➍ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سر کا مسح ایک مرتبہ ہی فرض ہے۔ اکثر علمائے امت کا یہی مسلک ہے۔ البتہ امام شافعی رحمہ اللہ مسح میں تکرار کے قائل ہیں اور دوسرے اعضاء کی طرح تین بار مسح کو مستحب قرار دیتے ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا استدلال ابوداود کی ایک روایت سے ہے لیکن اکثر احادیث (جو صحیحین اور سنن میں مروی ہیں) کی بناء پر جمہور علماء کا مسلک ہی راجح اور اقرب الی الصواب ہے۔
راوی حدیث:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ علی بن ابی طالب چوتھے خلیفہ راشد، سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے والد ماجد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچازاد بھائی اور داماد تھے۔ جنگ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں شریک ہوئے کیونکہ اس جنگ میں ان کو مدینے میں بطور خلیفہ چھوڑ دیا گیا تھا۔ 18 ذی الحجہ 35 ہجری کو منصب خلافت پر فائز ہوئے اور 17 رمضان المبارک 4 ہجری کو جمعہ کے دن بوقت صبح کوفہ میں ایک شقی القلب عبدالرحمٰن بن ملجم نے پے در پے تین وار کر کے شہید کر دیا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 48