شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: غوي کی واؤ پر زبر اور زیر دونوں پڑھے گئے اور فصیح لغت کی رو...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
غوي کی واؤ پر زبر اور زیر دونوں پڑھے گئے اور فصیح لغت کی رو سے زبر صحیح ہے اور اس کا معنی ہے برائی اور شر میں انہماک و مشغولیت۔
فوائد ومسائل:
خطبہ میں تعلیم کے مقابلہ میں طوالت ہوتی ہے۔
اور اس میں ہر قسم کے لوگ ہیں۔
اس لیے وضاحت کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے خطیب کو اللہ اور اس کے رسول کے لیے الگ الگ ضمیر لانی چاہیے۔
نیزمعصیت میں ضمیر کو اکٹھا کرنے کی صورت میں یہ وہم لاحق ہو سکتا ہے کہ نافرمانی وہ ہے جو بیک وقت دونوں کی نافرمانی ہو،
حالانکہ نافرمانی اللہ اور اس کے رسول کی الگ الگ بھی ہو سکتی ہے جس طرح اللہ کی نافرمانی جرم اورگناہ ہے۔
اسی طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی بھی الگ طور پر جرم اورگناہ ہے۔
ہاں ان کی اطاعت اور محبت میں دوئی ممکن نہیں ہے۔
ایک کی محبت واطاعت دوسرے کی اطاعت ومحبت کو مستلزم ہے۔
اس لیے ادب واحترام اور تعظیم وتوقیر کا تقاضا یہی ہے کہ اللہ اور رسول کی معصیت کے سلسلہ میں الگ الگ تذکرہ ہو،
ہاں تعلیم کے موقع پر یا ایسے محل میں جہاں غلط فہمی پیدا ہونے کا خطرہ نہ ہو۔
تو پھر مفرد ضمیر (دونوں کے لیے ایک ضمیر)
لانا جائز ہے۔
جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حاجۃ کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا تھا:
(وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَإِنَّهُ لَا يَضُرُّ إِلَّا نَفْسَهُ،
وَلَا يَضُرُّ اللَّهَ شَيْئًا)
جو ان دونوں کی نافرمانی کرے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا۔
اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔
یہ اسلوب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم کے موقع پر اختیار فرمایا۔
اور ایسے لوگوں کو مخاطب بنایا جو اللہ اوررسول کے بارے میں کسی بدعقیدگی یا غلط فہمی کا شکار نہیں ہو سکتے تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2010