شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعائے استسقاء (بارش کی دعا) کرتے وقت خطبہ جمعہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعائے استسقاء (بارش کی دعا)
کرتے وقت خطبہ جمعہ میں دونوں ہاتھ بلند فرماتے تھے لیکن جمعہ کے خطبہ میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے صرف انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے تھے اور جب بشر بن مروان نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس معمول کی مخالفت کی تو سیدنا عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ اتنی سی بات کو برداشت نہ کر سکے اور اس سے نفرت وکراہت کا اظہار کرتے ہوئے اس کو بدعا دی،
لیکن آج ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسلوب وانداز کو نظر انداز کر کے کتنے نئے نئے طریقے نکال لیے ہیں۔
اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کا احساس تک نہیں ہے اور اگر کوئی متنبہ کرے تو کوئی اس کی بات کو سننا گوارا نہیں کرتا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2017