🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سلیک غطفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم دینا ایک شخص یا جزئی واقعہ نہیں ہے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور اصول اور ضابطہ فرمایا:
(إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ،
وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ،
فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ،
وَلْيَتَجَوَّزْ فِيهِمَا)
کہ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن اس وقت پہنچے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہے تووہ دو مختصررکعت پڑھے۔
اب اس صریح اور صحیح روایت کی موجودگی میں کسی تاویل کی ضرورت نہیں ہے۔
اس لیے یا تو انسان کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وہ خطیب کے منبر سے بیٹھنے سے اس قدر پہلے پہنچے کہ وہ کم از کم دو رکعت پڑھ لے اور بہتر صورت یہی ہے۔
وگرنہ اگر وہ خطبہ کے دوران آیا ہے تو وہ دو مختصر رکعت پڑھ لے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور تمام محدثین کا مؤقف اس حدیث کے مطابق ہے اور مالکیوں اور احناف کے نزدیک اس صورت میں تحیۃ المسجد پڑھنا جائز نہیں ہے وہ اس کی خاطر حدیث کی ناقابل قبول توجیہات کرتے ہیں۔
حضرت جابر بن عبداللہ کی ایک حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
(قَاعد على الْمِنْبَر)
اور دوسری میں ہے:
(رسول الله صلي الله عليه وسلم يخطب)
مطلب ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے اور خطبہ دینے کے لیے تیار ہو چکے تھے۔
یعنی خطبہ دینا چاہ رہے تھے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر اس کو مخاطب فرمایا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2024