شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ہمیشہ سورۃ سجدہ اور سورہ دہر کی تلاوت فرماتے تھے۔
کیونکہ قیامت جمعہ کے دن ہی قائم ہو گی اور سورہ سجدہ میں قرآن مجید کی حقانیت وصداقت،
دنیا کی تخلیق کی حکمت وغایت اور انسان کی پیدائش اور اس کی صلاحیت کا تذکرہ کر کے منکرین قیامت کے شبہات کا جواب اور ان کا انجام بیان کیا گیا ہے۔
پھر مومنوں کی صفات اور ان کا انجام اور کافروں کا انجام بتایا ہے اور سورہ دہر میں انسان کی تخلیق کے مختلف مراحل اور اطوار بیان کیے گئے ہیں۔
پھر یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو سننے اور سمجھنے کی قوت عنایت کر کے اس کو خیر وشر کا امتیاز بخش کرکس طرح امتحان میں ڈالا ہے۔
اور قیامت کے دن اس امتحان میں کامیابی اور ناکامی کی صورت میں کیا نتائج برآمد ہوں گے۔
اس لیے احناف کا بیجا تأویل کرکے ان کی قراءت سےگریز کرنا مناسب نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2035