حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اسے بزار [البحرالزخار104/7 ح2660 وكشف الاستار : ح2] طبرانی [الدعاء...
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اسے بزار [البحرالزخار104/7 ح2660 وكشف الاستار: ح2] طبرانی [الدعاء: 1497] اور ابن عدی [الكامل 4 1356 دوسرا نسخه 5 60] نے «اسماعيل بن عياش: ثنا ابن ابي حسين عن شهر بن حوشب عن معاذ بن جبل رضي الله عنه» کی سند سے روایت کیا ہے۔
◈ بزار نے کہا:
«وشهر بن حوشب لم يسمع من معاذ بن جبل»
اور شہر بن حوشب نے معاذ بن جبل سے (کچھ) نہیں سنا۔ [البحر الزخار 7؍104]
◈ حافظ ہیثمی لکھتے ہیں:
«وفيه انقطاع بين شهر ومعاذ و اسماعيل بن عياش روايته عن اهل الحجاز ضعيفة وهذا منها»
”اور اس (سند) میں شہر (بن حوشب) اور معاذ کے درمیان انقطاع ہے۔ اسماعیل بن عیاش کی حجازیوں سے روایت ضعیف ہوتی ہے اور یہ ان (ضعیف) روایتوں میں سے ہے۔ [مجمع الزوائد16/1]
تنبیہ:
شہر بن حوشب مختلف فیہ راوی ہیں۔ میری تحقیق میں جمہور محدثین نے انہیں ثقہ و صدوق قرار دیا ہے، لہٰذا وہ حسن الحدیث ہیں۔ نیز دیکھئے ماہنامہ ”الحدیث“: 17 ص 25، اور عدد: 63 ص 37۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 40