شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ فرض نماز پڑھنے کے بعد فوراً بلاوقفہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ فرض نماز پڑھنے کے بعد فوراً بلاوقفہ اس جگہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔
الا یہ کہ نماز کے بعد ذکر واذکار کر لے کسی سے کوئی ضروری بات چیت کر لے یا جگہ بدل دے۔
اگرچہ بہتر یہی ہے کہ گھر جا کر پڑھے۔
علامہ ملا علی قاری نے لکھا ہے کہ اصل مقصد،
فرض اور نفل میں فصل وامتیاز کرنا ہے تاکہ یہ شبہ لاحق نہ ہو یہ ابھی فرض پڑھ رہا ہے۔
2۔
مقصورہ سے مراد وہ کمرہ ہے۔
جو قبلہ کی دیوار میں حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خارجی کے حملہ کے بعد اپنے تحفظ کے لیے بنوایا تھا۔
اور اس کو بند کر کے اس میں نماز پڑھتے تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2043