🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عیدین کی نماز خطبہ سے پہلے ہے جیسا کہ آج کل متبعین سنت کا معمول...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عیدین کی نماز خطبہ سے پہلے ہے جیسا کہ آج کل متبعین سنت کا معمول ہے۔
لیکن بنو امیہ کے دور میں بعض شہروں میں خطبہ پہلے دیا جاتا تھا اور نماز بعد میں پڑھی جاتی تھی۔
آج کل بھی اکثر لوگ عید کی نماز سے پہلے خطبہ شروع کر دیتے ہیں اور اس کا نام اردو تقریر رکھ لیتے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس دن سب سے پہلا کام جو ہم کرتے ہیں وہ نماز ہے۔
اس لیے نماز سے پہلے نظمیں نعتیں پڑھنا یا تقریر کرنا سنت کے خلاف ہے۔
تقریر خطبہ نماز کے بعد ہونا چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2050