🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مروان بن حکم کی گورنری کے دور سے پہلے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مروان بن حکم کی گورنری کے دور سے پہلے تک خطبہ سے عید کی نماز پہلے پڑھنے کا معمول جاری تھا اس نے مدینہ میں نماز سے خطبہ پہلے دینے کاعمل شروع کیا۔
لیکن حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے برملا اس کو روکا اور کہا۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ سے بہتر طریقہ نکالنا ممکن نہیں ہے۔
اس لیے تمہارا یہ طرز عمل درست نہیں ہے لیکن مروان نے ان کی بات نہیں مانی۔
تو انہوں نے اس کے خلاف علم بغاوت بلند نہیں کیا۔
اس کو صحیح بات سمجھانے پر اکتفا کیا۔
اور اس کے بعد اس کی اقتداء میں عید پڑھ لی۔
اور نماز کے بعد دوبارہ اس مسئلہ میں ان سے گفتگو کی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2053