🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول یہی تھا کہ آپﷺ عیدین کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول یہی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کے لیے مدینہ طیبہ کی آبادی سے باہر نکلتے تھے اور میدان میں نماز پڑھتے تھے جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور عید گاہ منتخب فرما لیا تھا۔
اس لیے عیدین کی نماز محلہ،
یا گاؤں یا اگر ممکن ہو تو قصبہ سے باہر پڑھی جائے اور بڑے بڑے شہروں میں اب باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔
اس لیے کسی پارک سکول یا کالج وغیرہ میں پڑھی جائے۔
(اورسخاب یہ ہار تھا جو خوشبو وغیرہ سے بنایا جاتا تھا)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2057