شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) دَارُالقَضَاء: اس سے مراد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا گھر ہے۔ جس کے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
دَارُالقَضَاء:
اس سے مراد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا گھر ہے۔
جس کے بارے میں انہوں نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے قرض کی ادائیگی کی خاطر اسے فروخت کر دیا جائے۔
چونکہ یہ قرض کے چکانے کے لیے بیچا گیا تھا۔
اس لیے اس کا نام دار القضا پڑ گیا۔
(2)
هَلَكَتْ الْأَمْوَالُ:
بارش کی بندش کی بنا پر،
سبزہ اور چارہ کم پڑ گیا،
اس لیے خوراک کی کمی کی بنا پر مویشی مرنے لگے۔
(3)
انْقَطَعَتْ السُّبُلُ:
خشک سالی کی بنا پر مویشی کمزور ہو گئے اور راستوں میں سبزہ اور چارہ کے نہ ملنے کی وجہ سے مویشیوں اور قافلوں کی آمدورفت بند ہو گئی۔
(4)
أَغِثْنَا:
اغاثة مدد کرنا اور معونت دینا سے ماخوذ ہے۔
مقصد یہ ہے کہ ہماری فریاد رسی فرماتے ہوئے بارش سے نوازے۔
(5)
قَزَعَةٍ:
بادلی،
بادل کا ٹکڑا۔
(6)
سَبْت:
ہفتہ بھر،
سات دن تک۔
(7)
هَلَكَتْ الْأَمْوَالُ وَانْقَطَعَتْ السُّبُلُ:
بارش کی کثرت کی بنا پر مویشیوں کو چرانے کے لیے باہر لے جانا اور ان کا چلنا پھرنا مشکل ہو گیا۔
پہلے بارش کے نہ ہونے سے یہ کام ہوا تھا اور اب اس کی کثرت نے یہ کام کر دکھایا۔
(8)
الْآكَامِ:
اكمة کی جمع ہے،
پہاڑی۔
(9)
ظَرَابِ:
ظرب کی جمع ہے۔
چھوٹے ٹیلے،
بلند جگہ۔
(10)
انْقَلَعَتْ:
بادل چھٹ گیا،
بارش بند ہو گئی۔
فوائد ومسائل:
1۔
بارش کے لیے خطبہ جمعہ میں امام منبر پر جب خطبہ دے رہا ہو اس سے بارش کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی جا سکتی ہے اور اسے چاہیے کہ وہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر منبر پرہی دعا تکرار کے ساتھ کرے۔
2۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو اسی قدر جلد شرف قبولیت بخشا ہے کہ بارش کے لیے کسی قسم کے نشانات نہیں تھے۔
آسمان بالکل صاف شفاف تھا۔
بادل کا کوئی معمولی ٹکڑا بھی نہ تھا اللہ تعالیٰ نے فوراً ایک چھوٹی سی گول بدلی اٹھائی جو پھیل کر گھٹا بن گئی اور ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔
3۔
ہفتہ بھر مسلسل بارش ہوتی رہی،
کسی نےبارش کے بند ہونے کی درخواست نہ کی ہفتہ کے بعد پھر وہی اعرابی آیا جیسا کہ بعض دفعہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کی تصریح فرمائی ہے۔
اس نے دوبارہ بندش کی اپیل کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کےبند ہونے کی بجائے یہ دعا فرمائی کہ اے اللہ ان جگہوں میں نازل فرما جہاں بارش کی ضرورت ہے اور ہم سے بارش کو روک دے۔
جس سے معلوم ہوا بارش کی بندش کی دعا بھی محدود پیمانہ پر منبر کے اوپر ہی کی جا سکتی ہے اور یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا فوراً قبول فرمائی،
مدینہ کے اوپر بارش برسنا بند ہو گئی اور اردگرد برستی رہی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2078