شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: سَوَائِب: سَائِبَة کی جمع ہے۔ اس سے مراد وہ اونٹ ہے جس کو بتوں کی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
سَوَائِب:
سَائِبَة کی جمع ہے۔
اس سے مراد وہ اونٹ ہے جس کو بتوں کی نذر کر کے چھوڑ دیا جاتا تھا اور اس سے کسی قسم کا کام نہیں لیا جاتا۔
وہ صرف مجاوروں کے لیے وقف ہو جاتا تھا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں جنت اور دوزخ کے دیکھنے کا تذکرہ کیا گیا ہے اور نظارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مادی اور ظاہری آنکھوں سے کیا تھا۔
اگر آج سائنس اس قدر ترقی کر سکتی ہے کہ ایک انسان ایک جگہ کھڑے ہو کرتقریر کر رہا ہے اور لوگ ہر جگہ اپنے اپنے گھر میں اس کی تقریر سن رہے ہیں اور اس کو دیکھ رہے ہیں تو جو ذات تمام کائنات کی خالق اور مالک ہے اور سائنسدان اس کی ایک ادنیٰ مخلوق ہیں تو وہ اگر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی جگہ جنت اور دوزخ کا حقیقتاً نظارہ کرا دے تو یہ کیوں نہیں ہو سکتا؟ لیکن اس سے یہ ثابت کرنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب دیکھنا چاہیں دیکھ سکتے ہیں سات آسمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حجاب نہیں بنتے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر رہتے ہوئے جنت میں تصرف کر سکتے ہیں اور جنت کی اشیاء آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست تصرف کی زد میں ہیں یہ سب باتیں محض سینہ زوری ہیں۔
اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب چاہیں دیکھ سکتے ہیں مَقَامِی هٰذا کی قید لگانے کی کیا ضرورت تھی اور یہ کام صرف واقعہ کسوف میں ہی کیوں پیش آیا۔
جو ان حضرات کے نزدیک صرف ایک دفعہ کے شیر خوار بیٹے کی وفات پر ہجری میں پیش آیا اور اپنے بیٹے کو موت سے کیوں نہیں بچا لیا۔
لیکن عجیب بات ہے کہ آخر میں لکھا ہے لیکن یہ تمام کلمات اللہ تعالیٰ کی اجازت اور عطا کے ساتھ مقید ہیں (شرح صحیح مسلم:
ج 2 ص: 739)
جب صورت حال یہ ہے تو پھر اس کی کیا حقیقت رہی کہ اللہ تعالیٰ نے جنت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملک کر دی ہے جس طرح چاہتے ہیں اس میں تصرف کرتے ہیں۔
اسی طرح اس واقعہ سے آپ کے علم غیب کو کشید کرنےکی لاحاصل بحث کی ہے اور اس کے تحت متضاد باتیں لکھی ہیں۔
اس میں فیصلہ کن بات وہی جو علامہ آلوسی کی تفسیر سے:
(قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ ۚ)
کی آیت کی تفسیر سے نقل کی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2091