شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب سورج یا چاند کو گرہن لگے تو یہ دیکھا جائے گا کہ ان کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب سورج یا چاند کو گرہن لگے تو یہ دیکھا جائے گا کہ ان کا کس قدر حصہ بے نور ہوا ہے اور اس کے مطابق نماز کسوف اور نماز خسوف پڑھی جائے گی۔
اگر مکمل گہن لگا ہے تو طویل قیام میں تین یا چار یا پانچ رکوع ہر رکعت میں کیے جائیں گے اور ہر بعد والا قیام اور رکوع پہلے سے کم ہو گا اس طرح دو رکعت کو اس قدر لمبا کیا جائے گا کہ فراغت کے وقت تک سورج اور چاند روشن ہو چکے ہوں۔
اور اس کے لیے (الصلاۃ جامعة)
کے الفاظ سے لوگوں كو جمع ہونے کی دعوت دی جائے گی اور نماز میں قرآءت بلند ہو گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2096