🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت اور دوزخ کے مختلف مناظر دکھائے گئے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت اور دوزخ کے مختلف مناظر دکھائے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا ایک گچھا توڑنا چاہا۔
لیکن چونکہ جنت کی اشیاء دنیا میں نہیں آ سکتیں۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہو گیا کہ میں اس گچھا کو نہیں توڑ سکتا،
اور اس حدیث میں اس کو یوں بیان کیا گیا ہے ”میرا ہاتھ اس تک نہ پہنچ سکا“ اس لیے بعض احادیث کے الفاظ کو دیکھ کر یہ کہہ دینا کہ جنت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تصرف اور ملکیت میں دے دی گئی محض تحکم اور سینہ زوری ہے۔
(2)
جانوروں پر ظلم و ستم کرنا ان کو کھانے پینے سے محروم رکھنا عذاب کا باعث بن سکتا ہے۔
(3)
عمرو بن لحی عمرو بن مالک،
عمرو بن عامر خزاعی ایک ہی شخص ہے۔
(4)
کسوف شمس کا یہ واقعہ 13 اگست 630 بمطابق 28ربیع الاول 9 ہجری کو پیش آیا اور عرب میں اگست کے مہینہ میں گرمی شدید ہوتی ہے کیونکہ وہاں بارش بہت کم پڑتی ہے اور اسی حدیث سے ثابت ہوا کہ یہ نماز کسوف حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وفات پر نہیں پڑھی گئی کیونکہ وہ تو جنوری میں واقع ہوئی جو گرمی کا مہینہ نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2101