🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اضت الشمس: سورج پہلی کیفیت کی طرف لوٹ آیا۔ (2) لفح: لپٹ لو، یا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اضت الشمس:
سورج پہلی کیفیت کی طرف لوٹ آیا۔
(2)
لفح:
لپٹ لو،
یا لو اور تپش۔
(3)
محجن:
ایک طرف سے مڑی ہوئی لاٹھی۔
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس روایت سے ثابت ہوتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی موت کے دن والے سورج گہن کے لیے نماز میں ہر رکعت میں تین رکوع کیے تھے اور یہ واقعہ 27جنوری 632ء بمطابق 29 شوال 10 ہجری بروز سوموارپیش آیا اور چونکہ فتح مکہ کے بعد لوگ جوق درجوق مسلمان ہو رہے تھے اس لیے یہاں بھی آپ نے وہی باتیں دہرائیں جو پہلے بتا چکے تھے اور آپ کو یہاں بھی جنت اور دوزخ کا نظارہ تقریباً اسی طرح کرایا گیا ہاں پہلے حدیث میں صاحب محجن کا واقعہ نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2102