شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سورج گرہن لگنے کا یہ واقعہ حضرت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سورج گرہن لگنے کا یہ واقعہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دونوں واقعات سے الگ ہے اور یہاں خطبہ کا مضمون بھی جدا ہے۔
لیکن یہاں یہ بیان نہیں کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی کیفیت کیا تھی۔
(2)
اس حدیث میں (مَا عِلْمُكَ بِهَذَا الرَّجُلِ؟)
ہے اور بعض حدیثوں میں آگے (لِمُحَمَّدِ)
کے الفاظ ہیں اور بعض احادیث میں آیا ہے (الّذِي بُعِثَ فِيكُمْ؟)
اور اس کے لیے آپ کا وہاں ہونا ضروری نہیں ہے کیونکہ نام سے اور صف بتا کر پوچھا جائے گا۔
یہ تو ایسے ہی جیسا کہ ہرقل نے قافلہ والوں سے کہا تھا۔
(اني سائل عن هذا الرجل)
کہ میں ابو سفیان سے اس آدمی کے بارے میں پوچھنے والا ہوں اور اگر بالفرض یہ مان لیا جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل نظرآئے گی تو پھر بھی بعید نہیں۔
آج ٹی وی پر ہر روز اس صورت کا مظاہرہ ہو رہا ہے تو اللہ کے لیے یہ کیا مشکل ہے۔
اس لیے اس تاویل کی ضرورت نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مثل صورت پیش کی جائے گی۔
(3)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت کی گواہی وہی شخص دے سکے گا۔
جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دل کی گہرائی سے ایمان لایا تھا۔
اور جس نے محض سن سنا کر دوسروں کی دیکھا دیکھی گواہی دی اور خود تحقیق کر کے دل سے تصدیق نہ کی وہ جواب نہیں دے سکے گا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2103