شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب مسلمان انسان مصیبت میں صبر کرتا ہے اور چھن جانے والی چیز کے بارے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب مسلمان انسان مصیبت میں صبر کرتا ہے اور چھن جانے والی چیز کے بارے میں یہ تصور کرتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ چیز تھی اور وہی اس کا مالک تھا بلکہ میرا مالک بھی وہی ہے جب چاہے مجھے بلا سکتا ہے اور وہی چھننے والی چیز کا بہتر بدل عطا کر سکتا ہے اس عقیدہ اور نظریہ کے تحت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اجرو ثواب کے ساتھ ساتھ اس کا مادی یا معنوی طور پر بہتر جانشین عنایت فرماتا ہے حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فوت ہوئے تو اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا تصور تھا کہ میرے مرنے والے خاوند سے کون بہتر ہو سکتا ہے۔
جو ایک جلیل القدر صحابی تھے۔
لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پر یقین کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی دعا پڑھی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت کا شرف بخشا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے ان کے دل میں پیدا ہونے والے خدشات غیرت اور بیٹی کا مسئلہ بھی دور فرما دئیے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2128